تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) پیرا فورس کی جانب سے شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ متعدد دکانوں سے تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے سبزی منڈی سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران کئی دکانداروں کے تجاوزات ہٹائے گئے اور ان کے خلاف جرمانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔