اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں پیرا فورس کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، متعدد دکانوں سے تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیکر بھاری جرمانے کردئیے۔ سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس موقع پر سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف نگرانی کا عمل جاری ہے ،دکاندار تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے ہرگز مشکلات پیدا نہ کریں اور اپنی مقررہ حد تک رہتے ہوئے کاروبار کریں۔