تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، دکانداروں 30ہزار جرمانہ

اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ) پیرا فورس نے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات دکانداروں کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی پیرا فورس کی جانب سے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کا تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا ہے کہ دکاندار اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات نہ کریں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔