30سالہ طیب اور 40سالہ انور موقع پر دم توڑ گئے، لاشیں ہسپتال منتقل
دیپالپور (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا روڈ پر واقع ڈی پی ایس سکول کے قریب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سیجاٹکرائی ،جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں تاہم دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت طیب ولد غلام محمد عمر تقریباً 30 سال اور عباس ولد انور عمر تقریباً 40 سال ساکنان بہاول داس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔