آ ئوٹ سورس سکولز کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ

کلاس رومز کی مرمت کے احکامات، صاف پانی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت 
لاہور(خصوصی رپورٹ) آ ئوٹ سورس سکولوں میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کم، تدریسی معیار متاثر ہو رہا ہے۔پنجاب حکومت کا نوٹس آ ئوٹ سورس سکولوں کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کلاس رومز کی مرمت و صفائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آ ئوٹ سورس سکولوں میں صاف پانی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واش رومز کی صفائی اور کارکردگی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔اساتذہ طلبہ کے لیے محفوظ و صحت مند ماحول فراہم کریں۔ضلعی افسران کو آ ئوٹ سورس سکولوں کی صفائی مہم کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔غفلت یا لاپرواہی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیاہے۔