آ ئوٹ سورس سکولز اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت

اساتذہ کو ان گھروں کے قریبی سکولوں میں تعینات کیا جائے گا
لاہور(خصوصی رپورٹ) آ ئوٹ سورس ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کو تبادلے کی اجازت دی جائے گی ،ڈسپلیس ہونے والے اساتذہ کو ان گھروں کے قریبی سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ابتدائی طور پر 9 ہزار سے زائد سکولوں کے اساتذہ کو آپشن دیا جائے گا۔اساتذہ کو ان کے علاقے میں قریبی سکولوں میں تبادلے کی آپشن دی جائے گی۔رواں ماہ یا اگلے ماہ کے شروع میں سکول انفارمیشن سسٹم پر درخواستیں موصول کی جائیں گی۔ہزاروں اساتذہ سکول آ ئوٹ سورس ہونے کی وجہ سے ڈسپلیس ہوئے تھے۔