آ ئوٹ آف سکول بچوں کیلئے موثر لائحہ عمل تشکیل دے رہے : رانا سکندر حیات
لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں نے ملاقات کی جس میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کالم نگاروں کو تعلیمی شعبہ میں کی جانے والی ریفارمز سے آگاہ کیا اور سکولوں کی اپ گریڈیشن، ٹی این اے ٹیسٹ، آ ئوٹ سورسنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ رانا سکندر حیات نے واضح کیا کسی بھی سکول کو پرائیوٹائز نہیں کیا
جا رہا، اس ضمن میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پرائیویٹائزیشن اور آ ئوٹ سورس دو الگ الگ چیزیں ہیں اور دونوں میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آ ئوٹ سورس کئے گئے سکولز آج بھی ریاست کی ملکیت ہیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا میٹرک ٹیک کا مارچ سے آغاز کر رہے ہیں۔ بدلتے رجحانات کی وجہ سے آئی ٹی کی تعلیم ضروری ہو چکی، جس پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کامرس کالجز، ای کامرس کالجز میں تبدیل کئے جا رہے ہیں، آ ئوٹ آف سکول بچوں کیلئے موثر لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں۔ ملاقات میں آ ئوٹ آف سکول بچوں کیلئے موثر لائحہ عمل تشکیل دینے میں معاونت کرنے بھی اتفاق کیا گیا۔