آ ئوٹ سورس سکولوں کی تزئین و آرائش پر ناقص میٹریل استعمال

لاہور(خصوصی رپورٹ) آ ئوٹ سورس ہونے والے سکولوں میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سکولوں کی انتظامیہ نے ناقص پینٹ اور چونے کا استعمال شروع کردیا ،سکولوں کو آ ئوٹ لک بہتر کرنے کے لیے فنڈز دیے گئے ،پینٹ کی جگہ ناقص کلر اور چونا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے لائسنسی سکولوں کو وارننگ جاری کردی ،ناقص پینٹ کے استعمال سے بلڈنگز کی پائیداری کو نقصان پہنچے ۔ پینٹ کے لیے اچھی کوالٹی استعمال کی جائے۔جس جگہ خلاف ورزی ہوئی ،کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔