تین بڑی کمپنیز کو دعوت ،شرائط وضوابط طے کئے جارہے، کم بولی والی کمپنی کوٹینڈر ایوارڈ کیاجائیگا
لاہور (کرائم رپورٹر ) شہر کی 23مین شاہراہوں اور چوراہوں و گلیوں کی 3 لاکھ سٹریٹ آ ئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تین بڑی کمپنیز کو مدعو کر لیا گیا۔تفصیلات پہلے مرحلے میں 23اہم شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس آ ئوٹ سورس کی جائیں گی۔شہر کی سٹریٹ لائٹس آ ئوٹ سورس کرنے کے لئے چیف آفیسر کوٹارگٹ سونپ دیا گیا ، 40 فیصد تک سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں ،شہر میں مجموعی طور پر تقریباً 294000 سٹریٹ لائٹس موجود ہیں، ایک لاکھ سے زائد 40 فیصد ناکارہ ہیں ، آ ئوٹ سورس کرنے کے لئے شرائط و ضوابط طے کئے جا رہے ہیں۔بعد ازاں ٹینڈر کو آن لائن فلوٹ کیا جائے گا۔ سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کیا جائے گا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کا الیکٹرک کنٹرول روم اور الیکٹرک سٹور روم کا دورہ کیا ،چیف آفیسر نے تمام تکنیکی امور کا جائزہ لیا ، شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، چیف آفیسر نے خراب سٹریٹ لائٹس کے کنکشنز کی مرمت کی ہدایت کیں۔