لاہور(خصوصی رپورٹ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات آج بروز ہفتہ 25 اکتوبرسے شروع ہوں گے، الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویۃ الخاصہ( ایف اے)،الشہادۃ العالیہ (بی اے) اور الشہادۃ العالمیہ (ایم اے) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے، ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آج 25 اکتوبر کو قر آن ، تفسیر،الحدیث،تاریخ،اخلاق،عقائد،کل 26 اکتوبر کوفقہ، اصول الفقہ،المنطق ،الادب ، 27 اکتوبر کوالحدیث،صرف ، نحو، العقائد، الادب،اخلاق، جبکہ 28 اکتوبرکو پہلے وقت میں المنطق،الفلسفہ،البلاغہ ، دوسرے وقت میں تجوید و قرات،حفظ قر آن، پیش نمازی ،تحقیقی مقالہ اور زبانی امتحانات ہوں گے۔