پانچ لاکھ چھتیس ہزار چار سو آٹھ طلباپاس اور ترانوے ہزار پانچ سو چون نا کام
مفتی تقی عثمانی اورمولا نا حنیف جالندھری کی کامیاب طلبا وطالبات کومبارکباد
کراچی (خصوصی رپورٹ ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1447ھ مطابق 2026 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔وفاق المدارس کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث مولا نا محمد حنیف جالندھری نے جامعہ دار العلوم کراچی میں نتائج کا اعلان کیا۔امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طور پر چھ لاکھ انسٹھ ہزار دو سو اٹھائیس تھی ، جن میں سے چھ لاکھ انتیس ہزار نو سو باسٹھ نے شرکت کی۔ پانچ لاکھ چھتیس ہزار چار سو آٹھ پاس ہوئے اور ترانوے ہزار پانچ سو چون نا کام ہوئے۔ مجموعی نتیجہ 85 فیصد رہا۔ طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ (2)میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرؤف نے ملکی سطح پر اول ، محمد حمدان نے دوم جبکہ جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عابد منیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم (بی اے پارٹ 2)میں تینوں پوزیشنیں جامعہ دارالعلوم کراچی کے طلبہ نے حاصل کی۔ عبید الرحمان نے اول ،محمد سلیمان نے دوم اور محمد یونس صادق نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم (ایف اے پارٹ 2)میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے عبداللہ نے اول ، جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد فخر نبیل خان نے دوم جبکہ جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد خذیمہ، جامعہ عربیہ معراج العلوم بنوں کے محمد سفیان ، جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے محمد عمیر اور حزیمہ علی اور جامعہ العلوم الاسلامیہ سوہان اسلام آباد کے فہد مصطفیٰ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک)میں مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام نزد مشن روڈ کوئٹہ کے عبدالقدیر اور جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے محمد بن سہیل نے اول ، جامعہ عربیہ تبلیغی مرکز چمن کے حافظ ظفر اللہ، مدرسہ عربیہ مظاہر العلوم حافظ آباد مش خیل کے محمد طارق جمیل اور جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے عبدالمنان نے دوم جبکہ جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے توفیق اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔