مدارس رجسٹریشن بل: اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ پاکستان کا اجلا س آج طلب

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر تمام مسالک کے مدارس کی مشترکہ تنظیم اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ پاکستان کا اہم ترین اجلاس آج پیر کو طلب کرلیا گیا ۔اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ پاکستان کا سربراہی اجلاس آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں جامع مسجد عثمان غنی میں ہوگا جس میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان خصوصی شرکت کریں گے۔اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخطوں سے انکار کی وجوہات پر غور کیا جائے گا اور مولانا فضل الرحمان حکومت کی طرف سے نئے بل میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔