لاہور(خصوصی رپورٹ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان کے لئے داخلہ فارم طلب کرلئے گئے ۔اعلامیہ کے مطابق امتحانات 19 اپریل سے نئے نصا ب کے مطا بق شروع ہوں گے۔وفاق سے ملحقہ اور تعلیمی نصاب مکمل کرنے والے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات سنگل فیس کے ساتھ31 جنوری اور ڈبل فیس کے ساتھ 10 فروری تک امتحانی فارم جمع کر واسکتے ہیں۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا درجہ تجوید و قرات کے پرائیویٹ امیدواروں کو ملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اوردینی تعلیم پر مناسب عبور کا تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا۔