کاہنہ(خصوصی رپورٹ)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے تحت ملک بھر میں قائم تمام ذیلی مراکز میں سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امتحانات کا یہ سلسلہ یکم جون سے شروع ہوا ہے جس میں ہزاروں طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام مراکز میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اپنے نصاب اور تعلیمی معیار کے حوالے سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اور سالانہ امتحانات کا انعقاد اس تعلیمی سفر کا اہم ترین حصہ ہے۔