لاری اڈا پولیس نے سیف سٹی کی مدد سے ایکٹو سنیچر گرفتار کر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر) اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑی پیشرفت، لاری اڈا پولیس نے سیف سٹی کی مدد سے ایکٹو سنیچر گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق لاری اڈا پولیس  نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون سے موبائل و پرس چھیننے والے  ملزم  علی رضا کو گرفتار کر کے ملزم سے چھینا گیا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علی رضا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ایکٹو سنیچر ہے دوران تفتیش ملزم نے راوی روڈ اور شفیق آباد سمیت مختلف علاقوں میں 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے