چھاپے،خاتون سمیت 10ملزم گرفتار،بھاری منشیات بر آمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پولیس نے چھاپے مارتیہوئے2660گرام چرس ،700گرام ہیروئن ،89لٹرشراب بر آمدکرکیخاتون سمیت10ملزموں کو گرفتارکرلیا،فتح شیر پولیس نے کچا پکانورشاہ روڈ پر چھاپہ مارکر فراز علی سے 1کلو320گرام چرس،700گرام ہیروئن ،غلہ منڈی پولیس نے خاتون منشیا ت فروش سے1کلو340گرام چرس ،90/9-Lمیں ارشد سے11لٹرشراب ،سٹی پولیس نے نہر ایل بی ڈی سی پر صابر حسین سے 15لیٹرشراب ،نورشاہ پولیس نے 54/4-Rمیں سردار مسیح سے12لیٹر ،یوسف والا پولیس نے 60/5-Lمیں عمر سے13لیٹر ،82/5-Lمیں عمر سے12لیٹر اور ہڑپہ پولیس نے چاندنی چوک کے قریب ظفر حیات سے14لیٹراور 108/7-Rمیں محسن سے 12 لیٹرشراب بر آمدکرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔