کریک ڈائون،3منشیا ت فروشوں سمیت 10ملزم گرفتار

 نارووال (خصوصی رپورٹ )ڈی پی او کی سربراہی میں ضلعی پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں
 ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈائون میں 2منشیات فروشوں بشارت اور شاہد لطیف کو گرفتار کر کے  2کلو 740گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ ناجائز اسلحہ ہولڈر طیب کو گرفتار کر کے  پسٹل 30بور برآمد کر لیا،  تھانہ بدوملہی پولیس نے  منشیات فروش اشرف کو گرفتار کر کے  20لیٹر شراب برآمد کر لی،تھانہ ندوکے پولیس نے  ناجائز اسلحہ ہولڈر علی حسن کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور برآمد کر لیا، ایس ایچ او تھانہ نورکوٹ نے  3ناجائز اسلحہ ہولڈرزعقیل،رضوان اور اویس کو گرفتار کر کے  3پسٹل30بور برآمد کر لیے۔تھانہ کوٹ نیناں پولیس نے  ناجائز اسلحہ ہولڈر نثار علی کو گرفتار کر کے  پسٹل 30بور برآمد کر لیا،  تھانہ صدر نارووال پولیس نے  ناجائز اسلحہ ہولڈر علی حمزہ کو گرفتار کر کے  پسٹل 30بور برآمد کر لیا،تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا۔