لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرلیاملزم طیب کو جام شیریں پارک سے منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ملزمان ارشد،عمیر،معظم کو مکہ کالونی سے جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان سے 1 کلو چرس اور جواء پر لگی رقم برآمد کر لی گئی ملزمان میں طلحہ، شہباز،عبدالرحمن، طاہر، اقراء اور عفت شامل ہیں ملزمان کو لبرٹی مارکیٹ کے قریب قحبہ خانے سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔