لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شاہ اور گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مصری شاہ پولیس نے پتنگ بازی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال اور خطرناک ڈرائیونگ میں ملوث 10 ملزمان کو حراست میں لیا، جبکہ گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں سلمان اور فیاض کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آئس اور 560 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی اور مئوثر کارروائیاں جاری ہیں۔