لاہور (کرائم رپورٹر) مدرسہ میں مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر بھاگنے والا 9 سالہ بچہ ناکہ شیرا کوٹ پولیس کی حفاظتی تحویل میں آ گیا۔پولیس کے مطابق علی احمد نامی بچہ دو روز قبل مدرسہ سے فرار ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بچہ اپنے معلم کے مبینہ تشدد سے خوفزدہ ہو کر مدرسہ چھوڑ کر بھاگ گیا تھاناکہ شیرا کوٹ کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے والدین کی تلاش شروع کی اور مختصر وقت میں والدین کو ڈھونڈ نکالا۔ڈی ایس پی مبشر عوان نے تصدیق کے بعد بچے کو اس کے والد کے سپرد کر دیا۔ایس پی ڈولفن محمد خان نے بروقت کارروائی پر ناکہ انچارج اور پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ایس پی ڈولفن محمد خان کا کہنا تھا کہ "ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پالیسنگ بھی قابلِ ستائش عمل ہے