22مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس کے دھر لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن فورس نے سٹریٹ کرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت و چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق شیرا کوٹ ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ ساٹھ فٹ روڈ کے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، جو موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے22 سے زائد ڈکیتی، چوری اور گینگ وار کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھاملزم شہریوں کی ریکی کرکے ٹارگٹڈ وارداتیں کرتا تھاملزم کے قبضہ سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کرلی گئی۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ و آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔