ڈالہ ڈرائیور کی شہری کو ٹکر،ٹریفک پولیس نے ملزم دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی روڈ میں غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ویگو ڈالہ کے ڈرائیور نے شہری کو ٹکر مار دی ٹریفک پولیس نے موقع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکیمقدمہ درج کروادیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ویگو ڈالہ نمبری AHK282 کے ڈرائیور غازی روڈ سے مین فیروزپور روڈ انتہائی تیز رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر رہا تھااس دوران انچارج کوٹ لکھپت افتخار نے روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور نے رفتار مزید تیز کردی اور راہگیر کو ٹکر مار کر فرار ہوگیاشنگھائی برج کے قریب ٹریفک انسپکٹر یونس نے گاڑی کو کامیابی سے راونڈ اپ کر لیاڈی ایس پی ماڈلٹاون شوکت علی نیموقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو بھی موقع پر بلا لیاڈی ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق ڈرائیور اظہر کے منہ سے شراب کی بدبو آ رہی تھی جسکا میڈیکل بھی کروایا جائے گا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گئی سی ٹی او لاھور اطہر وحیدنے فوری کارروائی کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹریفک پولیس افسران کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے