ٹبی سٹی پولیس نے دھوکہ دہی اور چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی دھوکہ دہی اور چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کے دوران غلط ایڈریس پر مریدکے سے 1 لاکھ 20 ہزار مالیت کے 12 توڑے چاول منگوا کر دھوکہ دہی اور چوری کرنے والے ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کسی اور کی نان شاپ کو اپنا ظاہر کر کے 6 توڑے اتروائے باقی کا بھاٹی چوک پہچانے کا کہ دیا اس کے کہنے پر مدعی مقدمہ نے نان شاپ پر 6 اتارے رقم اور بقیہ آرڈر دینے بھائی چوک پہنچ گیاملزم نے نان شاپ والے کو بھی دھوکے میں رکھا اور توڑے لیکر رفو چکر ہو گیا تھا