لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی فیصل آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 2سالوں سے قتل کا مفرور ملزم کوگرفتارکرلیا ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے سال 2023ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یاسر نامی شہری کوتشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھاقتل کی اس لرزہ خیز واردات کامقدمہ تھانہ سٹی سمندری میں درج ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں سی سی ڈی پولیس نے جدید خطوط اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا سی سی ڈی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشش جاری رکھے پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔