لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویڑن کی شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 27 افراد کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کو موقع پر پتنگ بازی کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن سمیت تمام تھانوں میں انسداد پتنگ بازی کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں اور مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بلند عمارتوں سے بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے واضح کیا کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کے تحت ملزمان کو جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔