بلاول کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ،شفیق آباد میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پولیس کے لاہور میں جاری کارروائیوں کے دوران دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاذرائع کے مطابق سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم بلاول علی کو نشاندہی کے لیے لے جایا اس دوران اچانک ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دیفائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلاول علی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھیدوسری جانب شفیق آباد کے علاقے میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی