پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیے، 3روز پہلے بھی حملہ ہوا
لاہور( کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے ریلوے روڈ پر پیرافورس اہلکاروں پر ایک اور حملہ کیا گیا۔ پیرافورس ٹیم وہاں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران دکانداروں نے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ واقعہ میں پیرافورس کا ایک جوان زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ایس ڈی ای او کے مطابق دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ حملے میں ملوث افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل بادامی باغ سبزی منڈی میں بھی پیرافورس اہلکاروں پر اسی نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا۔