لاہور(کرائم رپورٹر) ایم اے او کالج کے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک مزدہ ٹرک بے قابو ہو کر میٹرو بس ٹریک کے جنگلے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد متاثر ہوئے حادثے میں 28 سالہ کامران ولد جان محمد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاحادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔