23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ارشاد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا:پولیس
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ کے چک13 ون اے ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک ، ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک ملزموں نے گشت کرتی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت فائر کئے۔ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ارشاد عرف شادو سکنہ 29/2R سے ہوئی ہے جو 23 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا،جس کا ساتھی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ہلاک ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی اور فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔