ہربنس پورہ میں فیصل مارا گیا، دو ساتھی فرار، لاش مردہ خانے منتقل،نواب ٹائون میں جاوید زخمی ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سی سی ڈی کیساتھ دو مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا۔ ملزموں کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں ملزم فیصل مارا گیااور اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزم فیصل کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔دوسرامبینہ مقابلہ نواب ٹائون میں ہوا جس میں ایک ملزم جاوید زخمی ہوا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔زخمی ملزم جاوید کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔