کار مکمل تباہ ،موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان، ڈرائیور ظفر عباس تھانہ شاہدرہ منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی پولیس کے مطابق کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہوگیاکار مکمل طور پر تباہ ناکہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچاپولیس نے کارڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیاڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی