بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے وزن میں 16 کلو کمی کرنے کا انکشاف کر دیا، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ پہلے کے مقابلے میں کمزور دکھائی دے رہے تھے، جس پر مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے بھی کیے۔اب اداکار نے اپنی صحت سے متعلق خدشات پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر وزن کم کیا ہے۔سلمان خان نے حال ہی میں رئیلٹی شو "الائنس" میں شرکت کی، جہاں ان کے بھائی سہیل خان بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کے وزن میں کمی پر گفتگو کی۔سلمان خان نے سہیل خان سے کہا کہ ان کا وزن کم ہو گیا ہے، جس پر سہیل خان نے اپنے سکس پیک ایبس دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے۔اس موقع پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی اپنی فٹنس پر توجہ دیتے ہوئے 16 کلو وزن کم کیا ہے۔اداکار کے اس انکشاف کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی فٹنس کو سراہا۔