لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے اغوا شدہ خاتون کی عدم بازیابی پر سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی

لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے اغوا شدہ خاتون کی عدم بازیابی پر سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی

لاہور ہائیکورٹ میں تین سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

 چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کیس کی سماعت کریں گی۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔درخواست گزار اقراء شہزادی نے اپنی والدہ نسرین بی بی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، جنہیں مبینہ طور پر تین سال قبل فیصل آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی متعدد سماعتوں کے دوران فیصل آباد پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اقراء شہزادی کا مؤقف ہے کہ ان کی والدہ کو 2021 میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، مگر پولیس اب تک ان کی بازیابی میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو فوری طور پر مؤثر اقدامات کرنے اور ان کی والدہ کو بازیاب کرانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔