ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی نومئی سانحہ 9 مئی میں سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 28 اکتوبر کو مقرر کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق، یہ درخواستیں ان مقدمات میں دائر کی گئی ہیں جن میں میاں محمود الرشید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا سنائی تھی۔ سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ کریں گے، اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پنجاب حکومت کی نمائندگی کریں گے۔وکیل صفائی کا مؤقف ہے کہ میاں محمود الرشید کو مقدمات میں بلاوجہ دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، حالانکہ وہ واقعے کے موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سزا معطل کرے اور انہیں مقدمات سے بری کیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت کے لیے 28 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔