لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 412، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 412، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

وب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔لوئر مال میں آلودگی کی شرح 680، اقبال ٹاؤن میں 577، سید مراتب علی روڈ پر 543، شادمان میں 507، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف میں 506 اور شالیمار میں 495 ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرینِ ماحولیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضاء میں PM2.5 ذرات کی مقدار، عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔