لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور خراب ہے، اور شہر آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) مختلف علاقوں میں خطرناک حد تک بلند پایا گیا، ڈی ایچ اے فیز 5 میں یہ 459 تک پہنچا جبکہ گلبرگ میں 416 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کی وجہ سے سموگ کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔حکومت پنجاب اور انتظامیہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں، جن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال کریں