پشاور (آئی این پی ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے