انمول پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج

کراچی(آئی  این پی )سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،وکیل صفائی نے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ماتحت کورٹ کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی اور ٹرائل کورٹ کو کیس تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر مقررہ مدت میں کیس مکمل نہیں ہوتا تو درخواست گزار دوبارہ درخواست دائر کرسکتے ہیں