گرفتار ملزم کمانڈر اللہ خان سے اہم دستاویزات، اسلحہ اوردیگر اشیا برآمد کرلی گئیں، پولیس ترجمان
کراچی(آئی این پی)کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق حساس ادرے اور اینٹی سٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مشترکہ کارروائی کے دوران اتحاد ٹائون کے علاقے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم تربیت یافتہ ہے جبکہ وہ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ریکی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتو میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔