دو ملزمان شاہد خان اور ذیشان گرفتار، 2 جدید آٹومیٹک رائفلز ،میگزینز، درجنوں گولیاں برآمد
ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے:ایس پی صدر رانا حسین طاہر
لاہور(پبلک نیوز)نواب ٹاؤن پولیس کا ڈالا کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالے عناصر کیخلاف ایکشن، ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم گرفتار کرلئے’ملزم ڈالہ پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے ،ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے دوران پٹرولنگ ڈالہ کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تھا۔ملزمان کے قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلز ،میگزینز، درجنوں گولیاں برآمد کرلی گئیں‘ گرفتار ملزموں میں شاہد خان اور ذیشان شامل ہیں‘ایس پی صدر نے رانا حسین طاہر نے کہا ہے ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ایس پی صدر نے ایس ایچ او نواب ٹاؤن میاں تحسین کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے‘انہوں نے کہا ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔