ڈالوں پر سوار ملزمان نے ناکہ پر موجود جوان وقار کو ہٹ کیاکانسٹیبل وقار معجزانہ طور پر محفوظ رہا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیاہ پیپر ڈالہ کلچر اب نہیں چلے گامجاہد سکواڈ ناکہ عبدالستار ایدھی پر ڈالہ کلچر،سیاہ پیپر گاڑیوں کیخلاف ایکشن جاری ہے ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق اسلحہ کی نمود و نمائش اور حکومتی پابندی کو یقینی بنائیں گیناکہ عبدالستار ایدھی 2 ویگو ڈالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے 6 ملزمان کوگرفتار کرلیاناکہ پر موجود جوانوں نے تیز رفتار 2 مشکوک بلیک پیپر ویگو ڈالوں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈالوں پر سوار ملزمان نے ناکہ پر موجود جوان وقار کو ہٹ کیاکانسٹیبل وقار معجزانہ طور پر محفوظ رہا،معمولی زخمی ہواڈالوں پرسوار ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش،ناکہ بیک اپ ٹیم نے ناکام بنادی۔گاڑیوں کی چیکنگ پر غیر لائیسنسی 3 جدید رائفلیں،2 پستول،درجنوں گولیاں اورمیگزینز برآمد کیا گیاڈی ایس پی مبشر اعوان نے ملزمانبلال،عرفان،رضوان اور دیگر کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیاایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق اسلحہ کی نمائش و ترسیل کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ناکہ جات پر مشتبہ گاڑیوں،اشخاص کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے اشتہاریوں،جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے ای پولیس ایپ کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے