لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس ڈالہ کلچر کیخلاف ان ایکشن ہے کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کو دوران سنیپ چیکنگ شانو بابا چوک پولیس ناکے سے حراست میں لیا گیاملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہا تھاملزم سعد سے رائفل، میگزینز، اورگولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاملزم قتل، اقدام قتل سمیت دیگر 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے