ڈیفنس میں ویگو ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی ویگو ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش کیخلاف مہم تیز کر دی گئی ڈیفنس میں ویگو ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ ملزمان کو گرفتار کیاملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش اور پولیس لائٹس کا استعمال کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھیملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، پولیس لائٹس، ویگو ڈالہ، درجنوں گولیاں اور میکزینز برآمد کر لئے گئیگرفتار ملزمان کفایت اللہ، علی عباس، ادریس، سرور اور دیگر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق اسلحہ کی نمائش، پولیس لائٹس کا بے دریگ استعمال معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہیاسلحہ کی نمائش،ڈالہ کلچر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔