وفاق میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے، خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

 ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے سجاد احمد، کاشف حسین، طارق مسعود فاروقہ اور جعفر علی خان کے تبادلے
 فنانس، مذہبی امور، کامرس ڈویژن اور سول سروس اکیڈمی سے افسروں کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے
اسلام آباد ( آن لائن )  وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے متعدد افسران کے تقررو تبادلے  کر دیے ہیں اور ان کی  خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  گریڈ 19 کے سجاد احمد ، جو فنانس ڈویڑن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح وزارت مذہبی امور  میں ڈپٹی سیکرٹری کی حیثیت سے تعینات  کاشف حسین کامرس  ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری محمد طارق مسعود فاروقہ  اور سول سروس اکیڈمی  سے وابستہ  جعفر علی خان  کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ان افسران کو اپنی انتظامی ضروریات کے مطابق مختلف محکموں میں تعینات کرے گی۔اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری  کر دیا ہے۔