پنجاب حکومت نے 6اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے 6اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر سلمان غنی کو سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن تعینات ، تقرری کے منتظر گریڈ 19کے افسر سقراط امان رانا کو سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور تعینات کر دیا گیا اور وہ چیف ایڈمنسٹریٹر، پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے جبکہ سیکرٹری محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مسعود مختار سے چیف ایڈمنسٹریٹر، اوقاف آرگنائزیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب مس فروا عامر ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )مری عمر اویس کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ، تینوں افسران کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔