پنجاب حکومت: 17 افسروں کے تقرر و تبادلے

محمد عمر کی جگہ احمر علی اے ڈی سی چنیوٹ، عاصم رضا ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی مقرر
رومان رانا ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، مدثر شاہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن تعینات 
لاہور(کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب نے 17 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ اے ڈی سی آر چنیوٹ محمد عمر کو عہدے سے ہٹاکر انکی جگہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ احمر علی کوتعینات کیا گیا۔ محمد عمر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عاصم رضا کو مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی،تعیناتی کے منتظر رومان رانا کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، مدثر احمد شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات،ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبد الرزاق کا عہدہ واپس، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت، ڈی جی لیگل ایڈلبنیٰ عثمان کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ،جنرل مینیجر ٹی ڈی سی پی واحد ضیاء کا عہدہ واپس، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد طارق کو ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ تعیناتی مل گئی۔تقرری کے منتظر آفتاب احمد ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، تقرری کے منتظر شاہد فاروق ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ،محمد طیب ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل انوائرنمنٹ پروٹیکشن تعینات،سیکرٹری پی سی بی ایل محمد فیصل سے عہدہ واپس،انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر محمد ذیشان ڈپٹی سیکرٹری انہانسڈ ڈلیوری ،تقرری کے منتظر فاروق صادق ڈائریکٹر ڈی جی لٹریسی،شمائلہ منظور کنٹرول ٹورسٹ سروسز ،محمد ابراہیم ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات،ایڈیشنل سیکرٹری پی سی بی ایل اسد رضا کو سیکرٹری پی سی بی ایل کا اضافی چارج تفویض، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈی جی خان کاشف رضا کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈی جی خان کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔