ہائیکورٹ :6 جوڈیشل افسروں کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر الزمان انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپورتعینات
ہارون خان اوررضوان الحق کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں لگا دیا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے 6 جوڈیشل افسروں کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کرد یں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر الزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور،سید فیصل رضا گیلانی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا،ہارون خان کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ،ایڈیشنل سیشن جج رضوان الحق کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ ،محمد رضوان عارف کو انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ غازی خا ن اوروسیم مبارک کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آبادمیں تعینات کردیا گیا۔