رائووحید انسانی حقوق ،حمزہ منیر مائینز اینڈ منرل،ضیا الحق محکمہ خزانہ میں تعینات
منتظر مکرم ،مسعود احمد ،غلام مرتضیٰ ،ندیم شفیق اور ایم رشید کی بھی نئی جگہ تعیناتی
لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 8 سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔تقرری کے منتظر مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان ،رائووحید جان کو محکمہ انسانی حقوق ،حمزہ منیر کو مائینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ اورضیا الحق کو محکمہ خزانہ میں تعینات کر دیا گیا۔مسعود احمد کا محکمہ زراعت سے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں تبادلہ ،غلام مرتضیٰ کو محکمہ خزانہ میں سیکشن افسر لگادیا گیا۔ندیم شفیق کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں خالی اسامی پر سیکشن آفیسر تعینات جبکہ ایم رشید کا محکمہ خزانہ سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تبادلہ کر دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔