لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں 8 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ، سیکرٹری داخلہ نے شہرام توقیر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور ،امتیاز احمد کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ آئی جی جیل خانہ جات آفس ، عرفان سلیمان کو سپرنٹنڈنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ،اسامہ سلامت کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال،سپر نٹنڈنٹ خانیوال جیل ،رضوان سعید کو آئی جی جیل خانہ جات لاہور آفس ،اسد کامران واجد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل خانیوال تعینات کر دیا جبکہ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سب جیل چکوال طاہر صدیق کو سب جیل چکوال سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل عارف حبیب کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل ملتان کا اضافی چارج دیدیا،علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشری محمد اکرم ملک کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی تعینات کر دیا گیا۔