یو اے ای جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا:قونصل جنرل

 اقدامات آخری مرحلے میں ہیں:ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر تقریب میں گفتگو
کراچی (آئی این پی )یو اے ای قونصل جنرل   قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی    خوشخبری  دیتے  ہوئے کہا آئندہ چند ماہ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، اقدامات آخری مرحلے میں ہیں۔کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ‘ نائب صدر امارات محمد الہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایمریٹس ائیرلائن کی پہلی انٹرنیشنل ڈسٹینیشن تھی۔محمد الہاشمی نے بتایا کہ پہلی پرواز 1985 میں کراچی پہنچی تھی۔ ایمریٹس ائرلائن پانچ شہروں سے آپریٹ کرتی ہے۔ پاکستان ایمیریٹس ائیرلائن کی اہم ترین مارکیٹ ہے